پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لڑائی ،جھگڑے،فائرنگ،5جانیں ضائع

جیکب آباد میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد،جڑانوالہ میں پٹرول پمپ پر ملازم قتل،نواب شاہ میں نوجوان کا گلا کاٹ دیا گیا

جیکب آباد،جڑانوالہ ،نوابشاہ (نمائندگان)جیکب آباد کے گاؤں محمد مراد کھوسو میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد قتل ہو گئے، جن کی شناخت آفتاب، ذوالفقار اور مراد کے نام سے ہوئی ہے۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے 240موڑ کے قریب پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ملازم نوجوان کو قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ رانا پٹرولیم پر سکیورٹی گارڈ ارسلان نیازی نے فائرنگ کرکے ملازم قاسم کوقتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

نوابشاہ میں تھانہ بی سیکشن کی حدود میں ملزموں نے تیزدھار آلے سے نوجوان کی شہ رگ کاٹ دی، مقتول کی شناخت راشد کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے جو فیصل آباد کا رہائشی تھا۔

قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول نواب شاہ سیہون میلے میں شرکت کیلئے آیا تھا۔ پولیس قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button