پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کوچ کی ٹکر سے باپ بیٹا، بس الٹنے سے 2 مسافر جاں بحق

احمد پور شرقیہ میں ڈالے کی ٹکر سے بچی دم توڑ گئی ، ماں باپ ہسپتال پہنچ گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) وزیرآباد میں تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔ حادثہ چک ستیہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔
کوچ کی ٹکر سے دھونکل روڈ اللہ جوایا کالونی کا رہائشی 55سالہ محمد یوسف اور اسکا 22سالہ بیٹا زین جاں بحق ہو گئے ۔ باپ بیٹا وزیرآباد سے سیالکوٹ جا رہے تھے۔ احمد پور شرقیہ میں ڈالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق اور اس کے والدین زخمی ہوگئے ۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ لاش اور زخمی میاں بیوی کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سر گو دھا میں فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار بس الٹنے سے 2 مسافر جاں بحق اور 14 مسافر زخمی ہوگئے، بس فیصل آباد سے بنو ں جارہی تھی، مٹھہ معصوم کے پاس حادثے کا شکار ہوگئی۔ چناب نگر میں کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق ہو گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button