انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

افغانستان نے پاکستان سے گندم درآمد صفر کر دی

دوسرے قابل اعتماد دوست تلاش کر لئے، تعلقات ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھ رہے

کابل ( ویب ڈیسک) افغانستان نے پاکستان سے گندم کی درآمد صفر کر دی ہے۔ افغانستان نے 10برس قبل پاکستان سے 30کروڑ ڈالر سے زائد کا آٹا درآمد کیا تھا، جس کے بعد ہمسایہ ملک سے گندم اور آٹے کی درآمد میں بتدریج کمی آئی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے افغان طالبان نے پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط ختم کرنے پر زور دیا تھا۔
افغانستان نے اپنے صنعت کاروں اور تاجروں کو پاکستان کے بجائے دیگر ممالک کے ذریعے تجارت کے راستے تلاش کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ پاکستان گزشتہ چند دہائیوں سے افغانستان کا سب سے بڑا تجارتی اور ٹرانزٹ کوریڈور رہا ہے، جہاں سے اس کی تقریباً نصف تجارت ہوتی ہے۔
بین الاقوامی اور ایشیائی مارکیٹ پر نظر رکھنے والے اداروں کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2015ء میں، دس سال پہلے، پاکستان نے افغانستان کو 320ملین ڈالر مالیت کا آٹا برآمد کیا تھا، لیکن اب یہ سطح کم ہو کر صفر پر آ گئی ہے۔
یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ افغانستان اب پاکستان کے آٹے پر انحصار نہیں کر رہا ہے اور اس نے اپنے لئے دوسرے قابل اعتماد دوست تلاش کر لیے ہیں، جن کے ساتھ اس کے تعلقات ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔
افغانستان نے 2024ء میں ازبکستان، قازقستان اور روس سے 689ملین ڈالر مالیت کا گندم اور آٹا خریدا اور اندازہ ہے کہ اس سال یہ سطح 750ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button