پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار

یوٹیلٹی سٹورزکوکرپشن کی وجہ سے بندکیا:رانا تنویر

عوام قطاروں میں کھڑے رہتے تھے اور انہیں صحیح اشیاء نہیں ملتی تھیں:وفاقی وزیر

شیخوپورہ:(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے اعتراف کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو مالی کرپشن بے ضابطگیوں اور عوام کو ریلیف نہ ملنے کی بنا پر بند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور بند کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم اور کابینہ کی منظوری کے بعد سوچ سمجھ کر کیا گیا،یوٹیلیٹی سٹور کا مقصد صرف اور صرف عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا مگر کرپشن کی وجہ سے عوام تک ریلیف نہیں پہنچ رہا تھا جس کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنا پڑے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور پر عوام قطاروں میں کھڑے ہوکر انتظار کے بعد اشیاء حاصل کرتے تھے مگر انہیں صحیح اشیاء نہیں ملتی تھیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ ماہ رمضان میں 20 ارب ریلیف دیا گیا،وہ پیسے ڈائریکٹ عوام کی جیب میں گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button