لاہور (اسپورٹس ڈیسک) بھارت نے ایشیا کپ کے بعد اب آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کو بھی سیاست کا رنگ دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایشیا کپ میں جو طرزِ عمل اپنایا گیا تھا، وہی سلسلہ ویمن ورلڈ کپ میں بھی جاری رہے گا۔
بھارتی صحافی کے مطابق ویمن ورلڈ کپ میں فرق صرف یہ ہوگا کہ اب مردوں کے بجائے خواتین کے مقابلوں میں سیاست زدہ رویہ اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان بمقابلہ بھارت ویمن میچ کے دوران کھلاڑی ہاتھ نہیں ملائیں گے، بالکل اسی طرح جیسے ایشیا کپ میں دیکھنے کو ملا تھا۔
دوسری جانب آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم آج (جمعرات) اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش ویمن ٹیم کے خلاف کولمبو میں کھیلے گی۔ کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ ٹیم نے کولمبو کی کنڈیشنز کے ساتھ خود کو ایڈجسٹ کر لیا ہے اور ہمارا فوکس ہر میچ میں بہترین کھیل پیش کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنا ہے۔
-
ویمن ورلڈ کپ 2025
-
بھارت بمقابلہ پاکستان ویمن میچ
-
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ نیوز
-
فاطمہ ثنا پاکستان ویمن کپتان
-
پاکستان ویمن ٹیم بمقابلہ بنگلہ دیش
-
پاک بھارت کرکٹ سیاست
-
ویمن ورلڈ کپ کولمبو



