پاکستانتازہ ترینکاروبار

VIVO موبائل کمپنی کا پنجاب میں مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگانے کا فیصلہ

لاہور:(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے دورہ چین کے تیسرے روز شینزین میں VIVO موبائل فون کمپنی کے پلانٹ کا دورہ کیا اور موبائل مینوفیکچرنگ کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔

چین کی موبائل فون کمپنی کے سی ای او نے صوبائی وزیر کو موبائل کی تیاری کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او نے کہا کہ چین کی وی وو موبائل کمپنی پنجاب میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گی۔

پنجاب کے سپیشل اکنامک زون میں موبائل فون مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگانے کیلئے محکمہ صنعت و تجارت اور چین کی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پاگیا،صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور چین کی کمپنی کے سی ای او مسٹر لیوک نے معاہدے پر دستخط کئے معاہدے کی رو سے چین کی کمپنی پنجاب میں موبائل مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چین کی ایک اور بڑی کمپنی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، چین کی کمپنی کو پنجاب میں کارخانہ لگانے کے لئے ہر ممکن سہولت دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button