اسٹیٹ لائف گلف زون کے زیر اہتمام دبئی میں سیمینار 2024ء کے فاتحین ایوارڈز کی تقسیم
2025ء میں بھی اسٹیٹ لائف گلف زون کا میابیوں کا تسلسل جاری رکھے گی ، چوہدری انجم رشید
شارجہ (حافظ زاہد علی )اسٹیٹ لائف آف پاکستان گلف زون کے زیر اہتمام دبئی میں سیمینار ہوا جس میں 2024ء میں شاندار خدمات دینے والے اسٹیٹ لائف عہدیداران میں ایوارڈ تقسیشم کئے گئے اسٹیٹ لائف گلف زون کے سربراہ چوہدری انجم رشید نے تقریب تقسیم انعامات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداران کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ 2025ء میں اسٹیٹ لائف گلف نہ صرف سابقہ ریکارڈ توڑے گی بلکہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اسٹیٹ لائف کی بیمہ پالیسیوں بارے آگاہی اور ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ۔
شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداران کو سربراہ گلف زون چوہدری انجم رشید نے ایوارڈز سے نوازا

تقریب میں اسٹیٹ لائف گلف زون کے بزنس ہیڈ لیاقت علی بھٹی کو2024 ءرینیول بزنس میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے اور ترکی کنٹیسٹ کوالی فائی کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا یادرہے کہ لیاقت علی بھٹی عرصہ 30سال اسٹیٹ لائف گلف زون سے منسلک ہیں اور انہوں نے 20مرتبہ گلف زون میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کےساتھ ساتھ پوری اسٹیٹ لائف میں 15دفعہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کررکھا ہے ۔
بزنس ہیڈ گلف زون لیاقت علی بھٹی ، رضوان حسین بھٹی ، ملک کامران ، محمد عمران ، ہارون نقی ، حکیم واجد ، محمد اسلم جاوید ، صائمہ کنول ودیگر کو شاندار کاکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا

تقریب تقسیم انعامات میں گلف زون کے ٹاپ سیلز میجر رضوان حسین بھٹی جو کہ پچھلے 8سال سے گلف زون کے ٹاپ سیلز مینجر ہیں کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر ملک کامران کو بطور سیلز مینجر دوسری پوزیشن محمد عمران کوٹاپ سیلز مینجرتیسری پوزیشن ایریا مینجر کیٹگری میں ہارون نقی کو 4چوتھی پوزیشن حکیم واجد قریشی کو گلف زون میں بطور ایریا مینجر دوسری پوزیشن اور محمد اسلم ساجد کو بطور ایریا مینجر پانچویں پوزیشن اور دیگر عہدیداران کو بھی ایوارڈز دیئے گئے۔
تقریب میں ٹاپ سیلز مینجر صائمہ کنول کو بھی شاندار کارکردگی کا ایوارڈ دیا گیا سربراہ گلف زون چوہدری انجم رشید نے اسٹیٹ لائف آف پاکستان گلف زون کی کام کردگی کو مثالی قرار دیا اور مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی کا عندیہ دیا ۔




