پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
انجینئر محمد علی مرزاگرفتار،ڈسٹرکٹ جیل منتقل
جہلم :(ویب ڈیسک)انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مرزا محمد علی کو جہلم سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے وقت پولیس کی سخت سیکیورٹی موجود تھی۔ انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں جہلم کی ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے گرفتار کیا ہے۔ انہیں جہلم کے مشینی محلہ میں واقع اکیڈمی سے حراست میں لیا گیا۔ ان کے خلاف تھری ایم پی او کا آرڈر ڈپٹی کمشنر جہلم نے جاری کیا۔



