پاکستانتازہ ترینسپورٹس

چمپئینز ٹرافی: رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیلئے طیاروں کی ریہرسل

19 فروری کو جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے

لاہور (سلمان حسین ) آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں شروع ہو گئیں۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے افتتاحی تقریب کا انعقاد طے ہے ۔
جس کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔
سٹیڈیم کی فضا میں طیاروں کی بھرپور ریہرسل جاری ہے جبکہ فضا میں غیر متوقع طیاروں کی گھن گرج سن کے پریشان ہوگئے۔ طیاروں کی ریہرسل کے باعث سڑک پر کئی گھنٹے تک ٹریفک جام رہا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد کرتب سے لطف اندوز ہوتی رہی، پْرجوش فینز نے تالیاں بجائیں اور نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button