پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
بجلی بل کی عدم ادائیگی پر باپ گرفتار، بیٹے نے خودکشی کرلی
باپ گرفتار ہونے پر بیٹے نے دفتر کے چکرلگائے، حل نہ نکلنے پر دلبرداشتہ ہوگیا:ماں کی دہائی،کاہنہ میں گھریلو ناچاکی پر 30 سالہ شہری پھندے سے جھول گیا
لاہور:( بیوروچیف)بجلی بل کی عدم ادائیگی پر باپ گرفتار ہونے پر بیٹے نے خودکشی کر لی۔نواحی علاقہ ونیہ والا میں 3 ماہ کے 38 ہزار روپے بل کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی میٹر کٹ گیا تھا، ہمسائیوں سے بجلی لینے پر گیپکو نے انور پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کرواکر گرفتار کروادیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تین دن تک گھر کی بجلی نہ ہونے اور والد کی گرفتاری سے بیٹے فراز نے دلبرداشہ ہو کر خودکشی کر لی،والدہ نے بتایا کہ فراز گیپکو دفتر کے چکر لگا تا رہا مگر کوئی حل نہ نکلنے پر دلبرداشہ ہو گیا اور تیزاب پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
کاہنہ کے علاقے میں گھریلو ناچاکی پر 30 سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ،پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ۔



