لاہور(بیورو چیف/سید ظہیر نقوی) سی سی ڈی کا بادامی باغ میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ دو زیر حراست ملزمان کو پار کر دیا گیا، حسب روایت ریکوری کیلئے لے جانے والے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ مارنے والے ساتھی جادوئی چادر ڈال کر پولیس کی نظروں سے غائب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گزشتہ روز بادامی باغ کے علاقے پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارے گئے۔
ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے ان کو ساتھیوں کی گرفتاری اور ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میںان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت طارق اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے ۔


