لاہور،قصور( بیورو چیف/سید ظہیر نقوی) قصور کے نواح چونیاں میں عدالت میں حاضری کے بعد ملزمہ خاتون کو نامعلوم نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
قصور کے نواح چونیاں ظہیرآباد کالونی کی رہائشی 32سالہ نویدہ بی بی اپنے 7/6سالہ بچے سوہان کے ساتھ تفتیش کے بعد ملزمہ نامزد ہونے پر عدالت میں حاضری کے بعد واپس جارہی تھی کہ واپڈا آفس کے قریب نامعلوم نے افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ معجزانہ طور پر بچہ محفوظ رہا۔
قصورکے علاقے نظام پورہ میں گھریلو ناچاقی پر باپ کا اپنی سگی بیٹی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل جبکہ زہریلی گولیاں کھاکر اقدام خودکشی ، مریض کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
قصور کے علاقے نظام پورہ میں محمد ناصر نے گھریلو ناچاقی پر اپنی سگی بیٹی 18سالہ کہکشاں کو کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ گھر میں پڑی ہوئی ہوئی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر اقدام خودکشی کا بھی مرتکب ہوا ۔ مریض کو تشویشناک حالت بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے ۔
صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات سے خاتون سمیت 3افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشیں گندے نالے ، دریائے راوی اور نہر سے ملیں، پولیس نے لاشیں پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔



