تازہ ترینفن اور فنکار

EMPURAAN 2کا ہندو ،مسلم فسادات کا اچھوتا موضوع

لندن:(تجزیہ حسنین جمیل)ملیالم سینما کی ایک بڑی فلم EMPURAAN 2 اس وقت پورے بھارت میں زیر بحث ہے فلم کا بزنس اچھا جا رہا ہے کامیاب ہو چکی ہے موضوع ہندو مسلم فساد ہیں۔

پچھلے کچھ عرصے سے اس موضوع پر چند فلمیں بنی تھیں ، جیسے کیرالا سٹوریز ، کشمیر فائلز، ایک دو اور مگر کیرالا سٹوریز اور کشمیر فائلز نے زبردست بزنس کیا تھا ہمارے ہاں اور کچھ ناقدین نے بھارت میں بھی ان فلموں کو پروپیگنڈا فلمیں قرار دے کر یکسر مسترد کر دیا انکے نزدیک جن واقعات کی بنیاد پر یہ فلمیں بنی ہیں وہ سرے سے ہوئے ہی نہیں لہذا یہ سب جھوٹ ہے جو بولی وڈ کے فلم میکرز بیچ رہے ہیں اور ان فلموں کے پچھے بی جےپی سرکار ہے۔

کشیمر فائلز کا موضوع کشمیر میں ہندو پنڈتوں کا قتل عام تھا اور کیرالا سٹوریز کا موضوع ہندو لڑکیوں کو مسلمان مرد مجبت کی شادی کے بعد زبردستی مذہب تبدیلی تھا ، ایک بات جو یہ ناقد بھول گئے اگر کسی سچے واقعہ پر فلم بنتی ہے تو وہ وقوع پذیر ہوا ہوتا ہے ہاں یہ الگ بات ہے کہ فلم میکر اس سچے واقعے میں فکشن والا لا تڑکا ضرورت سے زیادہ لگا دیتے ہیں ایسا ہی کچھ کشمیر فائلز اور کیرالہ سٹوریز کے فلم میکرز نے بھی کیا بالکل کشمیر میں ہندو پنڈت قتل کئے گئے تھے۔

کیرالہ میں ہندو لڑکیوں کی جبری مذیب تبدیلی کے اکا دکا واقعات ہوئے دونوں فلموں کے فلم میکرز نے زیادہ بڑھا چڑھا کر بات کی ، اب جو نئی فلم empuran 2 ریلیز ہوئی ہے اس میں ایک ہندو سیاست کار مسلمانوں کے گائوں پر حملہ کرتا ہے پورا گائوں جلا دیتا ہے حاملہ مسلمان عورت کا ریپ کرتا ہے ایک بچہ بچ جاتا ہے جو بڑا ہو کر بدلہ لیتا ہے ۔

پرتھوی راج فلم کے ہدایتکار انہوں نے بھارت میں رہ کر ایک مشکل موضوع کو چنا جو قابل تعریف ہے بھارت میں اس فلم کو کچھ ناقدین پروپیگنڈا فلم قرار دے رہے ہیں ایسے ہی جیسےکشمیر فائلز اور کیرالہ سٹوریز کو پاکستانی اور کچھ بھارتی ناقدین پروپیگنڈا فلمیں کہتے ہیں ۔

EMPURAAN 2 ایک اچھی فلم ہے گجرات میں فسادات پر بنی یہ فلم کچھ نہ کچھ سچائی تو ضرور رکھتی ہے ا یسے ہی جیسے کشیمر فائلز اور کیرالہ سٹوریز کچھ نہ کچھ سچائی ضرور بیان کرتی ہیں مگر وہ ناقدین فلموں کی یک رخی بات کریں صرف کشیمر فائلز کیرالہ سٹوریز کو پروپیگنڈا فلم ہیں یا پھر empuraan2 کو پروپیگنڈا فلم کہیں یہ انہتا پسندی ہے یا تو تینوں کو پروپیگنڈا فلم کہیں یا پھر کسی کو بھی نہ لکھیں ، حرف آخر ایک سوال چھوڑ رہا ہوں بھارت میں رہتے ہوئے پرتھوی کمار نے ایک جرات کا مظاہرہ کیا ہے ہندو شدت پسندی کے خلاف فلم بنائی ہے کیا کوئی پاکستانی فلم یا ڈرامہ میکر یہ جرات کر سکتا ہے کہ پاکستان میں گرجا گھروں کو جلانے یا ہندو لڑکیوں کو زبردستی مسلمان کرنے والے جیسے کردار پر فلم یا ڈرامہ بنائے؟۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button