پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

گجرات کے 4دوست سکردو میں کھائی میں گرکرجاں بحق

چاروں دوست 15مئی کو دنیور سے روانہ ہوئے تھے جس کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا،سرچ آپریشن کے دوران گنجی پڑی میں گاڑی کھائی میں گری ہوئی ملی، لاشیں برآمد

گلگت:(ویب ڈیسک)سیاحت کی غرض سے گجرات سے گلگت بلتستان جانے والے چار لاپتہ دوستوں کی لاشیں مل گئیں، گاڑی گلگت۔سکردو روڈ پر گنجی پڑی کے مقام پر کھائی میں گری ملی۔

جاں بحق نوجوانوں کی شناخت سلیمان، واصف شہزاد، عمر احسان اور عثمان کے طور پر ہوئی ہے۔ چاروں دوست 15 مئی کی رات گلگت کے علاقے دنیور سے سکردو کیلئے روانہ ہوئے تھےجس کے بعد سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

پولیس اور سکیورٹی اداروں نے نوجوانوں کی تلاش کیلئے گلگت سے سکردو جانےوالے تمام راستوں پر چیک پوسٹس اور تھانوں کو الرٹ کر دیا تھا۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ گاڑی گنجی پڑی کے مقام پر حادثے کا شکار ملی، چاروں دوست لقمہ اجل بن گئے۔

ریسکیو اہلکار رسیوں کی مدد سے نیچے کھائی میں اترے، اہلکاروں نے بتایا کہ ایک نوجوان زخمی حالت میں گاڑی سے باہر نکل آیا تھا لیکن طبی امداد نہ ملنے کے باعث قریبی چٹان پر دم توڑ گیا۔
جاں بحق سیاحوں کی فیملی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان میں سے ایک جاں بحق سیاح پاکستانی نژاد اطالوی شہری تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button