پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سپریم کورٹ:فوجی افسران کی بغیر تحریری امتحان سول سروس میں شمولیت پر جواب طلب

سکولوں میں لائف سکلز ایجوکیشن کی درخواست، وفاقی و صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن کو طلب کرلیا گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے آرمڈ فورسز کے افسران کو بغیر تحریری امتحان سول سروس میں شامل کیے جانے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر تے ہوئےسماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا سول شہریوں کو سی ایس ایس میں شامل ہونے کے لیے تحریری امتحان اور انٹرویو دونوں مراحل سے گزرنا پڑتا ہے جبکہ آرمڈ فورسز کے افسران کو صرف انٹرویو کی بنیاد پر سول سروس میں شامل کیا جاتا ہے، جو آئینی مساوات کے اصول کے منافی ہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو وکیل ہونے پر شرمندگی ہے؟ آپ کے کون سے حقوق متاثر ہو رہے ہیں؟۔

دریں اثنا سپریم کورٹ نے یونیورسٹیز کے وی سیز کی تعیناتیوں سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل یونیورسٹی حکام کی جانب سے واپس لینے کی استدعاپر باقاعدہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ وہی ریکٹر ہیں جنہیں ویل چیئر پر سپریم کورٹ لایاگیا،کیا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ریکٹر اور صدر کا تقرر ہوگیا۔

وکیل نے کہاریکٹر کی باقاعدہ تقرری ابھی تک نہیں ہوسکی، ایکٹنگ چارج ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہایونیورسٹی نے ریحان الدین کو ہٹا دیا تو یہ نظرثانی کیسے دائر کرسکتے ہیں؟۔سپریم کورٹ نے سکولوں میں لائف سکلز ایجوکیشن کیلئے دائر درخواست پرآئندہ سماعت پر وفاقی و صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن طلب کرلئے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تمام سیکرٹری یہاں ہوں گے تو مشترکہ لائحہ عمل بن سکے گا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button