پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

عورت کا انتقام،ناجائز تعلقات کے شبہ پر خاوند اور بھتیجی کا سفاکانہ قتل

لاہور :(بیوروچیف)لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں عورت نے انتقام لیتے ہوئے ناجائز تعلقات کے شبہ پر خاوند اور بھتیجی کا سفاکانہ قتل کردیا ، 16سالہ لڑکی سمیت دو افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر اور اپنی بھتیجی کو قتل کیا، مقتولین کی شناخت 16سالہ شازیہ اور 50سالہ شوکت کے نام سے ہوئی۔

دونوں کو مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ساتھی کے ہمراہ قتل کیا۔ زینب کو شوہر اور بھتیجی کے مابین ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر قتل کیا گیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ کی جانب سے دیگر اہل خانہ پر حملہ و خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button