پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریںفن اور فنکار

ڈرامہ بلھے شاہ بنانے پروکیل کی دھمکیاں،ہدایتکارہ سنگیتا کی انصاف کی اپیل

50سال سے فن کی خدمت کررہی ہوں:سنگیتا کی لاہورپریس کلب میں سید نور،پرویزکلیم،ندیم چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

لاہور( کلچرل رپورٹر) ہدایتکارہ اداکارہ سنگیتا نے کہا کہ پچاس سال سے فن کی خدمت کر رہی ہوں احمد جہانگیر نامی وکیل مجھے اور میرے یونٹ کو بلیک میل کر رہا ہے لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنگیتا کا کہنا تھا کہ ڈرامہ بلھے شاہ بنا رہی ہوں جس میں صائمہ سمیت دیگر ٹاپ سٹار کام کررہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ  وکیل کہتا ہے کہ ڈرامہ میرا ہے گذشتہ روز ڈرامے کی ریکارڈنگ پر کچھ لوگ مسلح ہوکر آئےسیٹ توڑ دیا اور فنکاروں کو شوٹنگ سے منع کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر پنجاب بارکونسل ،چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ ،وزیر اعلیٰ پنجاب،وزیر اعظم پاکستان نوٹس لیں اور ہمیں انصاف دلایاجائے اس موقع پر ہدایتکار سید نور،مصنف پرویز کلیم اداکار کامران مجاہد ، ہدایتکار ندیم چیمہ، اداکار علی انجم طلعت شاہ بھی سنگیتا کے ہمراہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button