پاکستانتازہ ترینچیمپئنر ٹرافیسپورٹس

بھارت سے شکست کے بعد شائقین شدید مایوس : ’سیلیکٹرز، کوچ اور محسن نقوی کے علاوہ سب جانتے ہیں کہ ٹیم میں کس کو ہونا چاہیے‘،سوشل میڈیا پر تنقید

لاہور، دبئی (سلمان حسین ) دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں قومی ٹیم کا آئندہ کا سفر اگر مگر کا شکار کر دیا ہے۔ بھارت کے ہاتھوں بآسانی شکست کے بعد قومی ٹیم کے مداح نہایت افسردہ ہیں، انہوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ میچ دیکھنے میں بعد دبئی سٹیڈیم کے باہر گفتگو میں قومی ٹیم کی ایک ننھی مداح نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ آج پاکستان جیتے گا۔
میں گھر سے خوش ہوکر آئی تھی، مگر انہوں نے مایوس کیا۔ ایک اور ننھے مداح نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پانچ چھ اوور کے بعد ہی پتہ چل گیا تھا۔ ایک خاتون نے شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ان سب کو ٹیم سے نکالیں اور کہیں کہ پہلے جا کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلو، اور پھر بالکل نئی ٹیم بنائیں۔دوسری جانب پاکستان کی ناقص کارکردگی کے باعث اکثر صارفین سوشل میڈیا پر ٹیم، کوچ، سیلیکٹرز اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ صارفین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان جس ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے اسی میں پہلے ہی رائونڈ میں باہر ہونے جا رہا ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے ایک صارف نے سیلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ سب کو معلوم تھا کہ ٹیم میں کس کی جگہ بنتی ہے سوائے کوچ، سیلیکٹرز اور محسن نقوی کے‘۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ کوچ اور سیلیکٹرز کو خاص طور پر سزا دینی ضروری ہے‘۔پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی اس حوالے سے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے سیلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’ ٹورنامنٹ کے بعد سیلیکٹرز، کوچ اور کپتان کو بٹھایا جائے اور ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے یہ کیسی ٹیم بنائی ہے‘۔
پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جیسی ٹیم سیلیکٹ کی گئی ہے اس کے بعد اب ہم یہی سوچ رہے ہیں کہ اس ٹیم میں اوپنر کون ہے اور نمبر تین کون ہے اور پانچواں بائولر کون کھیلے گا‘۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بائولرز نے کہا کہ ’ جب صلاحیت ہی نہیں ہے تو پھر جارحانہ بیٹنگ کیسے ہو گی، میکسویل جیسی بیٹنگ کرنے کے لیے صلاحیت کی ضرورت ہے‘۔ مومن ثاقب نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ ہم آپ کی حمایت کرنا چاہتے ہیں لیکن اب الفاظ بھی ختم ہو چکے ہیں‘۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button