پاکستانتازہ ترینسپورٹس

بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے،چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے فیوژن ہائبرڈ ماڈل پر رضامند

نئی دہلی:(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اگے گھٹنے ٹیک دیے اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کے فیوژن ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کر دی۔

2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک-بھارت میچ بھارت میں نہیں بلکہ سری لنکا میں منعقد ہوگا، پی سی بی کا بڑا مطالبہ پورا ہونے کے بعد چیمپینز ٹرافی کے شیڈول اعلان چند دنوں متوقع ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان معاہدے کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، جس کے میچز پاکستان اور دبئی میں منعقد کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں بورڈز کا 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا ہے، جس کے تحت پاکستان، بھارت کے خلاف لیگ مرحلے کے میچز بھارت میں نہیں بلکہ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گا۔

بھارت کے میچوں کی میزبانی کا موقع ضائع کرنے پر کوئی زر تلافی نہیں دیا جائے گا، تاہم اس کے بدلے میں پی سی بی کو 2027 کے بعد آئی سی سی وویمن ٹورنامنٹ کی میزبانی ملے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تینوں پارٹیاں آئی سی سی، بی سی سی آئی اور پی سی بی اس پیش رفت پر خوش ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button