جیکب آباد(نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام)ڈاکٹر کی غفلت کے باعث مبینہ طورپر غلط ختنہ ہونے پر معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے نواحی گاؤں عبدالمجید جکھرانی کے رہائشی عبدالوہاب جکھرانی کا 5 سالہ معصوم بیٹا محمد ابراہیم ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور غلط ختنہ ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔
بچے کے ورثہ نے بتایا کہ چار روز قبل جیکب آباد میں بچے کا ختنہ کرایا تھا جس کے بعد بچے کا خون نہیں رکا جس کے بعد بچے کو مختلف ڈاکٹروں کے پاس لے گئے لیکن کوشش کے باوجود بچے کا خون نہیں رکا مسلسل خون بہنے کی وجہ سے بچہ کمزور ہوگیا تھا۔
کمسن ہسپتال میں علاج کے دوران بچہ فوت ہوگیا ہے، بچے کے فوت ہونے پر ماں کی حالت غیر ہوگئی ماں کو غشی کےدورے پڑنے لگے۔



