لاہور:(سید ظہیرنقوی سے )لاہور،فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ،4ڈاکوہلاک،4فرارہوگئے۔
نواب ٹاؤن کے علاقے عبدالستارایدھی روڈپرمبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے ،پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار4ڈاکوواردات کےبعدفرارہورہےتھے۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملنےپرپولیس نےڈاکوؤں کاتعاقب شروع کیا،ڈاکوؤں نےپولیس اہلکاروں پرمبینہ فائرنگ کی،2ڈاکواپنےساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سےہلاک ہو گئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت سجاد،ذیشان علی کےنام سےہوئی،ہلاک ڈاکوڈکیتی،چوری،اسلحہ ودیگرمقدمات میں ریکارڈیافتہ نکلے۔علاقےکی ناکہ بندی کردی ،فرارڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے ۔
فیصل آباد کے تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور3فرار ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اقبال فرید نے دوران گشت مشکوک کار کو روکامگرانہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کرکے راہ فرار اختیارکی۔
ایس پی لائل پور ٹائون رحمان قادر نفری کے ہمراہ کار کو گھیرا ڈالا،کمال آباد کے قریب سامنا ہونے پر دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے دوران نعمان اعجاز نامی ڈاکو ہلاک اور تین فرارہوگئے،ہلاک ہونے والے ڈاکونے فرنیچر شوروم میں دوران ڈکیتی گارڈ کو قتل کیا تھا۔



