انٹر نیشنلتازہ ترین

بھارتی پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اوربیٹے کو بیت الخلا صاف کرنے کی سزا

نئی دہلی :(ویب ڈیسک)سکھوں کے روحانی رہنمائوں نے بھارتی پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلی سکھبیر بادل سنگھ سمیت ان کے والد اور دیگر سکھوں کو توہین مذہب کے الزام میں بیت الخلا اور یاتریوں کے جوتے صاف کرنے سمیت دیگر سزائیں سنادیں۔

سکھوں کے امرتسر میں قائم مقدس مقام اکال دل میں جتھیدار گیانی رگھوبیر سنگھ سمیت پانچوں اعلی مذہبی پیشواوں نے سکھبیر سنگھ بادل اور ان کے والد سمیت دیگر سکھوں کو توہین مذہب کی سزا سنائی۔

سکھبیر سنگھ بادل 2007 سے 2017 تک بھارتی پنجاب کے نائب وزیر اعلی رہے جب کہ اسی دور میں ان کے والد پرکاش سنگھ بادل وزیر اعلیٰ رہے اور ان پر سکھوں کے مذہب کی توہین کرنے کے الزامات تھے۔

ان سمیت ان کی کابینہ میں شامل دوسرے سکھ سیاست دانوں اور رہنماوں پر بھی توہین مذہب کے الزامات تھے، ان پر سب سے بڑا الزام سکھ مذہب کو بدنام کرنے والے گرو رحیم سنگھ کی مدد کا تھا اور سب نے اپنے الزاموں کو تسلیم بھی کیا تھا۔

سکھبیر بادل سنگھ سمیت دیگر سکھوں نے تنکھیا (مذہبی توہین)کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد اب اکال دل نے انہیں سزا سنادی۔

سابق نائب وزیر اعلی پنجاب کو امرتسر میں گولڈ ٹیمپل کے بیت الخلا صاف کرنے سمیت وہاں آنے والے یاتریوں کے جوتے پالش کرنے کی سزا بھی سنائی گئی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button