لاہور ( بیوروچیف) صوبائی دارالحکومت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس میں پڑوس کے گھر سے پانی لینے گئی بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں 8سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس نے چند گھنٹے کے اندر کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی ہمسایے کے گھر سے پانی لینے گئی اور ملزم نے اسے ورغلا کر
زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بچی کے شور مچانے پر ملزم دیوار پھلانگ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
افسوس ناک واقعے کے فوراً بعد متاثرہ خاندان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے چند گھنٹے میں ٹبہ گائوں سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔



