پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

زہریلا دودھ پینے سے 3کمسن بہن ،بھائی جاں بحق،والدہ کی حالت تشویشناک

متاثرہ بچوں کی عمریں 8 ماہ سے 4 سال کے درمیان تھیں، دودھ میں زہریلا کیڑا گرنے کے باعث اموات ہوئیں:راولپنڈی پولیس

راولپنڈی:(ویب ڈیسک )راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کی والدہ کی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے بنی میں پیش آیا، جہاں زہریلا دودھ پینے سے تین کمسن بہن ،بھائی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کی والدہ کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 8 ماہ سے 4 سال کے درمیان تھیں، تینوں بچوں کی لاشیں فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دی گئیں، جبکہ بچوں کی والدہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دودھ میں زہریلا کیڑا گرنے کے باعث بچوں کی موت واقع ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button