انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

امارات میں پاکستانی تارکین و طن کوویزایمنٹسی سےفوری استفادہ کرنے پرزور

دبئی (ویب ڈیسک )دبئی امیگریشن حکام نے غیر دستاویزی رہائشیوں پر زور دیاہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے ویز اایمنٹسی پروگرام پر فوری عمل کریں۔ اس حوالے سے جمعرات کو یہاں اہم پیغام جاری کیا گیا ہے ۔ اورایک خصوصی انٹرویو میں دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فاریزرامینٹر (جی ڈی آرایف اے ) میں ڈائریکٹر کسٹم ہی نہیں ڈپارٹمنٹ لیفٹننٹ کرنل سالم لیم من علی نے مذکورہ پر وگرام کی اہمیت کو اجاگر کیا، خصوصاً وہ پاکستانی تارکین وطن جوا پنی رہائشی حیثیت کوکسی جرمانے کے بغیر باقاعدہ بنانا یا وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔ دراصل یہ پروگرام گزشتہ 31 اکتوبر کو ختم ہونے والا تھا لیکن اس میں 31 دسمبر 2024 تک توسیع کردی گئی ہے۔ اور یہ آخری موقع ہوگا انہوں نے مذکورہ ایمنٹسی اسکیم سے قبل چلائی گئی مہمات سے مختلف ہے ۔اس سے جلد از جلد استفادہ کرلیا جائے تاکہ آخری وقت میں رش سے بچا جاسکے کرنل سالم نے پاکستانی تارکین اور دیگر غیر دستاویزہ رہائشیوں سے کہا ہے وہ آخر میں وقت کا انتظار نہ کریں بلکہ پیچیدگیوں سے بچنے کےلیے اسکیم سے وقت ضائع کئے بغیر فائدہ اٹھائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button