انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی،3اگست تک اطلاق

لاہور:(بیوروچیف)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے لیے بنائے گئے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت کا اطلاق یکم اگست 2026 سے 3 اگست 2026 تک ہوگا۔
اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں صرف 66 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 392 روپے 38 پیسے اور پیٹرول کی قیمت 336 روپے 3 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ گزشتہ روز بالترتیب 393 روپے 4 پیسے اور 336 روپے 15 پیسے کردی گئی تھی۔



