انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
امریکہ کی سفری پابندیوں سے بچنے کیلئے پاکستان کو 60دن کی مہلت
پابندی کی تیسری کیٹگری میں رکھا گیا، پاکستان کو امریکی حکام کے سکیورٹی خدشات دور کرنا ہونگے، گروپ میں 26ملک شامل
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں سفری پابندیوں سے بچنے کے لئے پاکستان کو 60دن کی مہلت مل گئی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کو ویزا پابندیوں سے بچنے کے لئے60روز کی مہلت مل گئی۔
امریکہ کی جانب سے پاکستان کے لئے سفری پابندی میں نرمی کی گئی ۔ پاکستان کو سفری پابندی کی تیسری کیٹگری میں رکھا گیا جس کے تحت پاکستان کو ساٹھ روز میں امریکی حکام کے سکیورٹی خدشات دور کرنا ہوں گے۔
اس گروپ میں 26ممالک شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 41ممالک کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے گروپ میں افغانستان، ایران اور شام سمیت دس ممالک شامل ہیں۔
ان ممالک کے شہریوں کو مکمل ویزا پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، دوسرے گروپ میں شامل ممالک کو جزوی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔



