پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

ٹریفک حادثات : میاں بیوی، ماں بیٹے سمیت 12افراد جاں بحق،15زخمی

نیلم میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے میاں بیوی سمیت 4افراد ،لاہور میں ٹرک کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، باپ زخمی

لاہور،کراچی(بیوروچیف،نمائندگان)آزاد کشمیر کے ضلع نیلم کے علاقے جاگراں سیری میں ایک جیپ گہری کھائی میں جاگری جس سے میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق افراد میں حاجی سید عالم اعوان، عرفان چغتائی اور 2 خواتین شامل ہیں۔

لاہور میں راوی پل پر تیزرفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں ماں 23سالہ ارم اور چھ ماہ کا بچہ عمر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ باپ عدنان شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

ساہیوال میں نور شاہ گو گیرہ روڈ پر تیزرفتار کار الٹ گئی جس سے خاتون رخشندہ جاں بحق جبکہ ڈرائیور اورتین بچے شدید زخمی ہو گئے۔ بورے والا روڈ پر اڈ ہ غازی آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے پیدل جانے والے معمر شہری محمد صدیق کو کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

نیو فیصل آبادساہیوال روڈ پرقطب شہانہ پل کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس سے سعادت اﷲ اور کلرک امجد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک سرکاری ملازم اکبر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مانانوالہ مین جی ٹی روڈ پر تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص حق نواز جاں بحق جبکہ عبدالجبار زخمی ہو گیا۔

ادھر مین جی ٹی روڈ پر ہی دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 4افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔کراچی میں ملیرآرسی ڈی گراؤنڈ کے قریب سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کوکچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، شہریوں نے ڈرائیور کوپکڑ کرتشدد کا نشانہ بنایا اور ٹرک کوآگ لگادی۔

جاں بحق شخص کی شناخت59 سالہ باقرسعید کے نام سے ہوئی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورشہریوں نے ٹرک ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کر دیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں بھی تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button