پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

5بچوں کی ماں،2سگے بھائیوں سمیت 7افراد قتل

رحیم یار خان میں شوہر نے بیوی کو ماردیا،کراچی میں گھر میں فائرنگ سے بچہ جاں بحق

راولپنڈی،کراچی(نمائندگان سی این این اردو)راولپنڈی کے علاقے بھون تھانہ کہوٹہ کی حدود میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائیوں ثمر اور جنید سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، فائرنگ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، پولیس واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

رحیم یارخان میں نشے کے عادی شوہر نے گھریلوناچاقی پربھائی اورباپ کی مدد سے بیوی کو گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ مقتولہ کے والد صفدردرانی نے پولیس کودی درخواست دی کہ داماد محمد بلال نے اپنے بھائی اشفاق حمد اور والد رفیق احمد کی مدد سے میری بیٹی نور فاطمہ کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کیامقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔

پولیس نے ملزم محمد بلال کو گرفتار کر لیا، تاہم مقتولہ کے ورثا نے ہسپتال کے باہر سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا کہ پوسٹ مارٹم نہیں کیا جارہا جبکہ دیگر دو ملزموں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، پولیس کی یقین دہانی پر ورثا واپس چلے گئے۔

نوشہرو فیروز میں شوہر نے اپنی بیوی، سسر اور دو بچوں کو زہریلا مشروب پلا دیا جس سے سسر جاں بحق جبکہ بیوی اور دو بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او کنڈیارو نے بتایا کہ ملزم کی بیوی اس سے ناراض تھی اور طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔ ملزم مفرور ہے جسےگرفتارکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کراچی میں بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے ایک گھر میں فائرنگ سے 14سالہ لڑکا عبداللہ ولد علی بخش جاں بحق ہو گیا، ابتدائی طور پر واقعہ کو خودکشی بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نےموقع پر پہنچ کر بندوق قبضے میں لے لی اور چھان بین شروع کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button