تازہ ترینجرم-وسزا

التاج ہوٹل میں قتل یا حادثہ،شہری کی ہلاکت معمہ بن گئی

لاہور:(سید ظہیر نقوی سے )مزنگ کے التاج ہوٹل میں قتل یا حادثہ ، شہری کی ہلاکت معمہ بن گئی۔

عون حیدر ولد نذر حسین پاکپتن کا رہائشی تھا جو گزشتہ رات التاج ہوٹل میں موجود تھا ،ذرائع کےمطابق عون حیدرتھانہ مزنگ میں ایف آئی آر2911/23میں دفعہ 356تعزیرات پاکستان میں مدعی تھا جو اکثر تاج ہوٹل آتا رہتا تھا گزشتہ روز بھی عون حیدر ہوٹل میں موجود تھا پولیس نے ریڈ کردی۔

ذرائع کے مطابق عون حید ر کو پانچویں منزل سے دھکا دیا گیا جس کی وجہ سے وہ گر کر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک اور ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم نے پولیس سے بچنے کیلئے خود چھلانگ لگائی اور مبینہ طور پر گر کر جاں بحق ہوگیا۔

 

پولیس سے موقف کیلئے متعددبار رابطہ کیا گیا مگر کسی نے فون ریسیو نہیں کیا ۔دوسری جانب پولیس رپورٹ کے مطابق عون حیدر ہوٹل کی پانچویں منزل پر کھڑکی سے ٹیک لگائے کھڑا تھا،عون کا اچانک پاؤں پھسلا اور کھڑکی سے نیچے آ گرا، عون حیدر جسم فروشی کے دھندے میں ریکارڈ یافتہ تھا ،متعدد بار جیل جا چکا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شواہد جمع کر لیے، لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button