پاکستانتازہ ترینصحتعلاقائی خبریں
سرکاری ہسپتالوں میں سینئرڈاکٹرزکی کمی،ریٹائر ڈپروفیسر بھرتی کرنے کافیصلہ
نوجوان ڈاکٹرزکوترقی اورمستقل بھرتی نہ ہونے سے پروفیسرز،ایسوسی ایٹ پروفیسر زکی سیٹیں خالی
لاہور:(بیوروچیف) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سینئرڈاکٹرزکی کمی ختم کرنے کیلئے ریٹائرڈ ڈاکٹروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔ریٹائرڈپروفیسرز،ایسوسی ایٹ پروفیسرزکو 65سال کی عمرتک کنٹریکٹ پررکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔نوجوان ڈاکٹرزکوترقی ومستقل بھرتی نہ ہونے سے پروفیسرز،ایسوسی ایٹ پروفیسر زکی سیٹیں خالی ہیں۔
شعبہ آنکالوجی، سائیکاٹری، پیڈیا ٹرک سرجری ، کارڈیک سرجری ،پلمونوجی، انستھیزیا، فرانزک میڈیسن اور بائیو کیمسٹری کے شعبے میں ریٹائرڈڈاکٹربھرتی ہوں گے۔
گریڈ19میں ریٹائرڈایسوسی ایٹ پروفیسرزکوپیڈیاٹرک کارڈیالوجی ، سائیکاٹری،کارڈیک سرجری، کارڈیالوجی ، ریڈیالوجی، پیڈیاٹرک سرجری میں کنٹریکٹ پربھرتی کیاجائے گا۔



