تازہ ترینجرم-وسزا

سرگودھا:پیشی پر آئے افراد پر فائرنگ،ایک جاں بحق،4زخمی

سرگودھا(کرائم رپورٹر ویب ڈیسک )سرگودھا میں ڈی پی او آفس سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر ضلع کچہری ایک بار پھر گولیوں کی تھرتھراہٹ سے گونج اٹھا۔ذرائع کے مطابق عدالت پیشی پر آئے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس سے 40سالہ محمد اعجاز سکنہ 73چک بلوچاں اور 4شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیاگیا،پولیس نےملزمان گرفتارکرلئے ہیں، زخمیوں میں 65 سالہ محمد نواز ، 40 سالہ عمر دراز ، 38 سالہ کوثر پروین ، اور 55 سالہ شمیم بی بی شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button