شارجہ میں مرکز شمس الشرقی سنٹر کا شاندار افتتاح
پختون بزنس کمیونٹی کے صدر عالم زیب خان اور چائنیز بزنس مین مسٹر شئین نے مہمانوں کےہمراہ فیتہ کاٹا
شارجہ (حافظ زاہد علی) پاک چائنا دوستی کی گونج شارجہ تک پہنچ گئی دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لئے ملکر کام کرنے کے لیے پاک چائنا بزنس مینوں نے عملی اقدام کرنے عزم کر لیا ۔

پختون بزنس کمیونٹی کے صدر ابو حمدان عالم زیب اور چائینیز تاجر نے شارجہ میں مشترکہ کاروبار شروع کر کے دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے پاک چائنا دوستی کو لازوال قرار دیا ۔

دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات کے آپسی محبت اور بھائی چارے بارے کا منبع قرار دیا مرکز شمس الشرقی کا افتتاح کرتے ہوئےئے ممتاز کاروباری شخصیات شاہد خان بنگش ڈاکٹر محمودالرحمان اور امتیاز غازی کا کہنا تھا چین ہرپل پاکستان کا با اعتماد دوست ہے اور چینی تاجر پاکستان کے بزنس مینوں کو اپنا سمجھتے ہوئے ان کی بھر پور کاروباری معاونت کرتےہیں۔
ہمیں چائنیز بزنس مینوں کے ساتھ کاروبار کرنے پر فخر ہے اس موقع معروف شخصیات اور کاروباری لوگوں نے چائنیز بزنس مین مسٹر شئین کے ساتھ ملکر خصوصی کیک کاٹا اور انھیں مبارکباد دی۔




