انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

پاکستان بزنس کونسل شارجہ (PBCS) اور تھائی پاکستان چیمبر آف کامرس (TPCC) کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط

پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے سینئر وائس چیئر مین سید سلیم اختر کی تھائی لینڈ کے کاروباری لوگوں سے ملاقات

شارجہ(حافظ زاہد علی) 30 اکتوبر 2025 کو بینکاک کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان بزنس کونسل شارجہ (PBCS) اور تھائی پاکستان چیمبر آف کامرس (TPCC) کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے۔
تقریب میں دونوں تنظیموں کے اہم نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ تھائی لینڈ میں پاکستان کے سفارتخانے نے تقریب کے انعقاد میں معاونت فراہم کی۔ اس موقع پر محترمہ رُخسانہ افضال، سفیرِ پاکستان برائے تھائی لینڈ، کی قیادت میں سفارتخانہ بھی موجود تھا۔


پی بی سی ایس کی نمائندگی سید سلیم اختر، سینئر وائس چیئرمین نے کی۔ انہوں نے پاکستان، متحدہ عرب امارات اور تھائی لینڈ کے درمیان کاروباری تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے ٹی پی سی سی کی مہمان نوازی اور پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کو سراہا۔
ٹی پی سی سی کی جانب سے جناب عبدالغفار وڑائچ (صدر)، محمد آصف مجید (جنرل سیکرٹری)، حسن عدیل شہزاد (ایگزیکٹو ڈائریکٹر)، ارشاد احمد (بانی و ایگزیکٹو ممبر)، محمد یوسف (آنریری ممبر) اور ڈاکٹر چانون عبدالعزیز دلائی (ایڈوائزر ٹو پریذیڈنٹ) نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ مسٹر ممتاز علی خٹک، نائب صدر ویلفیئر، اوورسیز پاکستانی تھائی ایسوسی ایشن (OPA-TH) نے بھی تقریب میں شرکت کی۔یہ مفاہمتی یادداشت پاکستان، متحدہ عرب امارات اور تھائی لینڈ میں پاکستانی تاجروں کے درمیان سرحد پار تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کے لیے کی گئی۔
دونوں کونسلوں نے مشترکہ تجارتی وفود، کاروباری تقریبات اور معلوماتی تعاون کے منصوبوں پر اتفاق کیا تاکہ نئے مارکیٹ مواقع تلاش کیے جا سکیں اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button