اسلام آباد :(ویب ڈیسک) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے اختیارات کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل سائبر کرائمز اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور اس کے اختیارات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا گیاہے۔



