پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

میرپورخاص:ایس ایچ اودرندہ بن گیا،کمسن بیٹی کی بازیابی کے بہانے ماں سے مبینہ زیادتی

کراچی:(کرائم رپورٹر)ایس ایچ اوہوس کا پجاری،کمسن بیٹی کی بازیابی کے بہانے ماں سے مبینہ زیادتی کرڈالی۔سندھ کے شہر میرپور خاص میں شکایت درج کرانے کیلئے آنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

ماروی ٹاؤن کی رہائشی متاثرہ خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے ڈی آئی جی آفس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق بعد جب وہ طلاق ہونے کے بعد 7 سالہ بیٹی کی حوالگی کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن مہران گئی تو ایس ایچ او نے بیٹی کی بازیاب کروانے کے بہانے کسی گھر میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ کی مدعیت میں وومین تھانہ میں مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے جو انکوائری مکمل ہونے تک معطل رہیں گے۔

دوسری جانب، وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کے نوٹس کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی جب کہ ایس ایچ او اور خاتون کا میڈیکل معائنہ اور نمونے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button