لاہور ( بیوروچیف) سپورٹس بورڈ پنجاب نے خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے کے جرم میں تین ملازموں کو فارغ کر دیا جبکہ ایک ملازم کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔
سپورٹس بورڈ پنجاب میں ایک خاتون ملازمہ نے کچھ ماہ قبل چند ملازمین کیخلاف ہراساں کرنے پر درخواست دی تھی جس پر محکمہ نے ڈائریکٹر ایڈ من کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ۔ پہلی انکوائری ڈائریکٹر ایڈ من دوسری انکوائری سیکرٹری سپورٹس نے مکمل کی دونوں انکوائریز کی روشنی میں تین ملازمین جرم کے مرتکب پائے گئے۔
جرم کا مرتکب پائے جانے پر تین ملزمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا، خاتون سپورٹس بورڈ پنجاب کی کنٹریکٹ ملازمہ تھی، ملازمہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ میں کام کے فرائض ادا کر رہی تھی۔ سپورٹس بورڈ پنجاب میں خاتون ملازمہ سے تین ملازمین نے بدتمیزی کی تھی نازیبا گفتگو کی تھی۔



