لاہور(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)چیئرمین سیڈ ایسوسی ایشن سلمان محمود خان کی صدارت میں سیڈ انفورسمنٹ بارے اہم اجلاس ہوا جس میں سیڈایکٹ میں غیر منصفانہ ترامیم اور سزائیں بڑھانےکے بارے میں شدیداحتجاج کیا گیا۔
سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے سیڈ انفورسمنٹ پر اہم اجلاس کا انعقاد رحیم یار خان چیمبر اف کامرس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین ایس اے پی رانا سلمان محمود خان نے کی۔ اجلاس کی شرکا میں خلیل احمد ، محمد اشفاق ، وقاص ماجد بھی شریک تھے
اجلاس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیڈایکٹ کی ترامیم پرتفصیلا گفتگو کی گئی۔ سیڈ ایکٹ میں ترمیم کے بعد جس طرح سے سزائیں بڑھانے کا اوربھاری رقوم میں جرمانہ کرنے کاغیر منصفانہ قانون پاس کیا گیا اس تمام ترامیم کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی۔
اجلاس میں حکومت کی غیر منصفانہ قانون سازی اور اختیارات صوبوں کو دینے کے خلاف احتجاجاً اس بات کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سیڈ ایسوسی ایشن کاٹن سیڈ کی فروخت فوری بند کرے گی۔اور سیڈ ایسوسی ایشن اف پاکستان گندم سیزن میں کسی طرح سے بھی گندم سیڈ کی خریداری نہیں کرے گی۔
مزید براں سیڈ ایسوسی ایشن اف پاکستان اپنے مطالبات کی منظوری تک اپنے احتجاج کا سلسلہ ہر فورم پر جاری رکھے گی۔



