پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہوربڑی تباہی سے بچ گیا،خودکش بمبارگرفتار،ساتھی فرار

برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ملزم کالعدم تحریک طالبان کا رکن، بارودی مواد برآمد

 

لاہور:(بیوروچیف) لاہور برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم کا ایک خودکش دہشت گرد گرفتار جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گیا ۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ، سی ٹی ڈی نے دو خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کاروائی کی جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی ،کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک خطرناک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہو گیا جبکہ ایک خودکش دہشت گرد گرفتار ہو گیا

دہشت گرد سے خودکش جیکٹ ،سیفٹی فیوز وائر ، بارودی مواد برآمد ہوا، دہشت گردوں کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسر بھی موقع پر پہنچ گئے ۔

سی ٹی ڈی ٹیموں نے برکی کے نواحی علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کر دیا ،خودکش دہشت گرد کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بلوچستان کا رہائشی ہے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ،دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے ،سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button