تازہ ترینجرم-وسزا

سوتیلے باپ نے کمسن بیٹی پر تیزاب پھینک دیا،حالت تشویشناک

لاہور:(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن میں سوتیلے باپ نے 5سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی والدین کی طلاق کے بعد اپنے دادا کے ساتھ رہتی تھی، ماں کے کہنے پر ملزم حمیدو اور امانت بچی کو لینے آئے، بچی نے ساتھ جانے پر انکار کیا، جس پر تعیش میں آکر سوتیلے باپ حمید نےتیزاب پھینکا۔

تیزاب سےبچی کا 20 فیصد جسم جھلس گیا، متاثرہ بچی ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیکر ایس پی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے ۔

5 برس کی بچی کے ساتھ تیزاب گردی پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بھی نوٹس لے لیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچی و لواحقین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ۔

چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ تیزاب سے بچی کا جسم جھلس گیا اور بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button