شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات، 11افراد جاں بحق
صادق آباد میں بس الٹنے سے 3، فیصل آباد میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے
فیصل آباد،سرگودھا، جھنگ(نمائندگان /ویب ڈیسک) شدید دھند کے باعث مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 11 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔ جھنگ میں کوئٹہ جانے والی مسافر بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی (باقی صفحہ5بقیہ نمبر )جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
اوچ شریف میں بس اور ٹریلر میں تصادم کے باعث خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے، لیاقت پور میں دھند کے باعث کار کھالے میں جاگری جس سے دو سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔
صادق آباد میں دھند کے باعث شوگر ملز کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔ جامشورو انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور سوزوکی پک اپ میں تصادم کے باعث ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو عملہ کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
فیصل آباد میں خانوآنہ بائی پاس چوک سے روشن والا بائی پاس، کھڈیاں وڑائچاں سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور نامعلوم گاڑی کے درمیان تصادم تصا دم ہوا، موٹر سائیکل پر سوار مرد اور خاتون کو سر میں شدید چوٹیں آنے کے باعث موقع پر جا ں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ ابرار اصغر ولد اصغر علی اور 35 سالہ نامعلوم خاتون سے ہوئی، ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈیز پولیس کے حوالے کر دیں۔
سرگودھا لاہور روڑ پر چک نمبر 80کے قریب دودھ کے ڈرموں سے بھری تیز رفتار گاڑی نے سکول رکشہ کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار اٹھارہ سالہ طالبہ ثانیہ موقع پر جاںبحق ہوگئی ،دو بچے زخمی ہوگئے اطلاع پر تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ریسکیوٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نعش اور زخمی بچوں کوٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔



