پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

شہری پر تشدد، باپ کہلوانے والا گرفتار،پولیس نے بدمعاشی نکال دی

ملزم ذیشان عرف گپو اقدام قتل، ڈکیتی ،دہشت گردی جیسی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے :ایس پی سٹی،شہریوں کا تحفظ ترجیح :ایس ایچ او شاہدرہ اسد عباس

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی سے )لاہور کے علاقے شاہدرہ میں اسلحہ کے زور پر شہری پر تشددکرکے خود کو ’باپ‘ کہلوانے والے جرائم کے ریکارڈ یافتہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا چھترول کے بعد معافیاں مانگنے لگا۔

ملزم پولیس کی پولیس کی حراست میں کھڑا ہے

 

ایس ایچ او شاہدرہ اسدعباس نے نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،ملزم کو گرفتار کرلیا ہے شناخت پریڈ سمیت دیگر تمام کارروائی جاری ہے ۔

رپورٹ کے مطابق شاہدرہ کے علاقے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک شخص شہری پر تشدد کرکے اسے ہراساں کرنے کے لیے اسلحہ دکھا رہا تھا، اس ویڈیو پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا، جس کے چند گھنٹے بعد ہی شاہدرہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے بتایا کہ ملزم ذیشان عرف گپو اقدام قتل، ڈکیتی ،دہشت گردی جیسی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم علاقے میں بدمعاشی کلچر کو فروغ اور معصوم شہریوں پر رعب و دبدبہ ظاہر کرنا چاہتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملزم پر درج مقدمات کی فہرست

ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی پر اے ایس پی شاہدرہ اور ایس ایچ او شاہدرہ سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی ہے، انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، علاقے میں بدمعاشی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button