پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سوئی ناردرن کو 9ارب ایف بی آرکو دینے کا حکم،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کو توہین عدالت کاشوکاز

لاہورہائیکورٹ کی مئیر فیصل آباد کے وارنٹ گرفتاری پر حکم امتناعی میں توسیع

لاہور ( بیوروچیف/سید ظہیر نقوی ) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس سلطان تنویر نے ایس این جی پی ایل کوایف بی آر کی جانب سے 30 ارب کے سیلز ٹیکس نوٹس کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے تیس فیصد رقم ادانہ کرنے کی ایس این جی پی ایل کی استدعا مسترد کردی اورایس این جی پی ایل کو 9 ارب روپے کی رقم ایف بی آر کو جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ میں میونسپل کمیٹی فیصل آباد کے بیلداروں کو پی ایچ اے میں ضم نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست کا جائزہ لے کر نمٹانے کا حکم دے دیا اورمئیر فیصل آباد کے وارنٹ گرفتاری پر جاری حکم امتناعی میں توسیع کردی، عدالت نے سماعت موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔

علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کےباوجود محکمہ صحت کی گریڈ اٹھارہ کی خواتین ملازمین کو مستقل نہ کرنےپرعدالتی حکم نظرانداز کرنے پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کو توہین عدالت کاشوکاز نوٹس جاری کردیا ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے استدعا کی عدالتی حکم پر عمل درآمد کی مہلت دی جائے، عدالت نےریمارکس دیئے محکمہ صحت کےجواب سے مطمئن نہیں،عدالت کسی شہری کےساتھ امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button