انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

غزہ: اسرائیلی بمباری، مزید 93 فلسطینی شہید : پاکستان کا جنگ بندی، خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ

پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے کیلئے چرچ پر بھی حملہ، 2جاں بحق، پادری گیبریئل رومانیلی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے

غزہ، نیو یارک (ویب ڈیسک ) اسرائیل کی غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 93فلسطینی شہید ہو گئے۔30افراد و خوراک کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ الجزیرہ اور مقامی طبی ذرائع کے مطابق، ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کی صبح سے مزید 18افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔جو ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیلی بمباری کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ دوسری طرف غزہ میں ایک ہی کیتھولک چرچ ہے اور وہ چرچ بھی اسرائیلی فوج کے حملے سے محفوظ نہیں رہا۔ اس چرچ میں مسلمانوں کو بھی پناہ دی گئی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے ایک چرچ ’’ ہولی فیملی چرچ‘‘ کو نشانہ بنایا ہے جس میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی حملے میں چرچ کی پادری گیبریئل رومانیلی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا قحط سے دوچار غزہ کو مزید برداشت نہیں کر سکتی، غزہ میں بھوک کے باعث فلسطینیوں کی اموات ہو رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کا خاتمہ امن کے لئے ضروری ہے، فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے، فلسطین ریاست کیلئے فرانس اور سعودی عرب کی کانفرنس میں مثبت نتائج کی امید ہے۔
مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام مجبور فلسطینیوں کو فعال جنگی علاقوں میں دھکیل دیتا ہے تاکہ وہ بنیادی ضروریات حاصل کر سکیں، انہوں نے کہا کہ جو امداد غزہ پہنچی ہے وہ نہایت قلیل ہے، اس کا نفاذ ناقص ہے، اور یہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا۔ بدترین بات یہ ہے کہ یہ نظام خود موت کا جال بن چکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button