پاکستانتازہ ترینکاروبار

معیشت میں تاجروں، صنعتکاروں کا کردار اہم: سردار سلیم حیدر خان

تاجروں کے وفد کی ملاقات، مسائل صدر، وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی:گورنر پنجاب

لاہور ( بیورو چیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ قومی معیشت میں تاجروں اور صنعتکاروں کا کردار اہم ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں توسیع سے لوگوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
معیشت آگے بڑھے گی تو ملک ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز ٹریڈ ونگ کے کوآرڈینیٹر عمر سلیم کی قیادت میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کی دوران کیا۔ وفد میں قصور، رحیم یار خان، وہاڑی، سرگودھا اور ننکانہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تاجر رہنما اور فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندے شامل تھے۔
گورنر نے کہا کہ تاجر محب وطن پاکستانی ہیں جو مشکل حالات میں ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار کے لیے سازگار مواقع پیدا کرنا معاشی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے۔ گورنر نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرے گی۔
گورنر نے کہا کہ پنجاب چیمبرز سے وابستہ تاجر ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک کو بہت زیادہ ریونیو فراہم کرتی ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر تاجروں نے گورنر کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔
وفد نے حالیہ بجٹ میں تاجر برادری پر عائد شق 20، 21، 22، 388، 37AAپر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ گورنر نے تاجروں کے مسائل صدر، وزیراعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button