انٹر نیشنلتازہ ترینفن اور فنکار

450کروڑبجٹ کے باوجودریتک روشن کی وار2ناکام

لندن:(تجزیہ:حسنین جمیل) بولی وڈ کی بہت بڑی فلم ناکامی سے دوچار ہو گئی ہے وار 2 کی ناکامی نے رتیک روشن کے سٹار ڈم پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ، اور ساتھ ہی جونیر این ٹی آر کے بولی وڈکی طرف اٹھتے قدم روک گئے ہیں ، وار 2 محض ایک فلم کی ناکامی نہیں ہے بلکہ اس سے بہت سے دوسرے آنے والے فلموں کے پروجیکٹ پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔

فلم کی ناکامی نے بولی وڈ کی فلموں پر بھاری سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا پچھلے 2 سال میں چند بڑے بجٹ کی فلموں کی ناکامیاں جسے پرتھوی راج کمار ، سکندر، کسی کا بھائی کسی کی جان ، بڑے میاں چھوٹے میاں، اور چھوٹے بجٹ کی فلموں غدر 2 اور استری 2 کی فقیدالامثال کامیابیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ بڑا بجٹ فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں بلکہ اچھا سکرپٹ اور جاندار ہداتکاری کی وجہ سے فلمیں کامیاب ہوتی ہیں۔

وار 2 کی ناکامی کی بنیادی وجہ کمروز سکرپٹ اور کمزور ہدایتکاری تھی 450 کروڑ کا بجٹ بھی فلم کو ناکامی سے نہ بچا سکا جب تک فلم کی بنیاد میں مظبوط سکرپٹ نہ ہو تو عمارت تاش کے پتوں کی طرح بکھر جاتی ہے ، رتیک روشن کے سٹار ڈم پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگ گیا ہے انکو اس فلم کے لئے پچاس کروڑ معاوضہ دیا گیا ساتھ منافع میں شیئر دینے کی بھی بات تھی جونئیر این ٹی آر نے 70 کروڑ معاوضہ لیا تھا ۔

اب وار 2 ناکام ہو چکی ہے جونیر این ٹی آر کے بولی وڈ کی طرف اٹھتے قدم روک گئے ہیں ، بعد از کورونا رتیک روشن کی 3 فلمیں ریلیز ہوئی ہیں وکرم ودیا ناکام رہی، فائٹر مناسب ہٹ رہی اور اب وار2 بھی فلاپ ہو گئی ہے اب یہ لگ رہا ہے کہ رتیک روشن کا اسٹار ڈم لڑکھرا چکا ہے رتیک کے والد رکشن روشن کے ادارے فلم کرافٹ نے ہش راج بینرکے ساتھ کرشش سیریز کی جو بڑے بجٹ کی اگلی فلم پلان کی تھی وہ بھی اب بنتی نظر نہیں آرہی کیوں اس فلم کا بجٹ بھی 500 کروڑ بتایا جا رہا ہے۔

ہش راج کی سپائی یونیورس پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے کیونکہ وار2 سے پہلے ٹائیگر 3 بھی بڑی کامیابی سے محروم رہی تھی اب وار 2 کی ناکامی نے آدتیہ چوپڑا جیسے فلم میکر کو بھی یہ بات سوچنے پر مجبور کر دیا کہ جب تک اچھا سکرپٹ نہیں ہو گا تب تک فلم نہیں چلے گی ابھی صرف ایک ماہ قبل ہی ہش راج بنیر کی سیارہ بہت بڑی بلاک بسٹر رہی ہے صرف پچاس کروڑ کے بجٹ کی فلم نے دنیا بھر سے 500 کروڑ کمائے ہیں۔

سیارہ کی کامیابی کی اہم ترین وجہ اچھا سکرپٹ اور جاندار ہدایتکاری تھی جو کام ایک قابل ہداہتکار موہیت سوری نے پچاس کروڑ کے بجٹ کی فلم سیارہ سے کر دکھایا ہے وہ آیان مکھرجی 450 کروڑ کے بجٹ کی فلم وار2 سے نہیں کر سکا لہذا بولی وڈ کے ہر فلم میکر کے لئے ایک سبق ہے فلم کی بنیاد طاقتور سکرپٹ پر کھڑی کی جا سکتی اگر سکرپٹ کمزور ہو عمارت تاش کے پتوں کی طرح بکھر جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button