پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی فوج شدید مضطرب،کھلبلی کی کیفیت
افسروں کی بھارتی ڈپٹی چیف آف سٹاف سٹریٹجی لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما سے ملاقات ، افسران اور جوانوں کا سخت غصے، پریشانی کا اظہار، سکیورٹی صورتحال پرسوالات اٹھا دئیے
نئی دہلی: (ویب ڈیسک ) پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی فوج شدید اضطراب اورکھلبلی کی کیفیت سے دوچار ہے ۔ بھارتی ڈپٹی چیف آف سٹاف سٹریٹجی لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما سے ملاقات میں فوجی افسران اور جوانوں کا سخت غصے اور پریشانی کا اظہار ۔
میڈیا ر پورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوے کہا گیا ہے کہ کمانڈ سنبھالنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نےسومنات ہال سرینگر میں آفیسرز اور جوانوں سے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں تعینات آفیسروں اور جوانوں میں شدید پریشانی پائی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کے تناظر میں ہونے والی اس ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما بھارتی فوج کے آفیسروں اور جوانوں کو مطمئن نہ کر سکے ۔افسروں اور جوانوں نے موجودہ سکیورٹی صورتحال پر سخت سوالات اٹھائے ۔
افسران کا کہنا تھا کہ سخت سکیورٹی کے باوجود پہلگام حملہ کیسے ہو گیا۔ ایک بھارتی آرمی آفیسر نے سوال اٹھا یا کہ ہمیں آگے بھیجیں گے تو کینٹ کی سکیورٹی کا ذمہ دار کون ہوگا؟جموں کشمیر کے مسلمانوں میں پہلگام واقع کے بعد بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ ایسے میں سکیورٹی کا کیا بنے گا ۔



