پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

لاہور،کراچی ،پتوکی اور خانیوال میں حادثات،9افراد جاں بحق

مسلم ٹائون میں اینٹوں سے بھری ٹرالی الٹ گئی ،4مزدور دب گئے،2چل بسے

لاہور، کراچی، پتوکی، خانیوال( نمائندگان ، ویب ڈیسک) لاہور ،کراچی، پتوکی اور خانیوال میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں9افراد جاںبحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم ٹائون کے علاقہ کینال روڈ کے قریب اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق مسلم ٹائون جناح انڈر پاس کے قریب اینٹوں سے بھری تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ٹرالی پر سوار پر 4 مزدور اینٹوں کے نیچے دب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ جاں بحق ہونے والے باپ بیٹا تھے۔
ریسکیو ٹیم نے اینٹیں ہٹائیں تو مزدور احمد اور ریاض دم توڑ چکے تھے جب کہ ڈرائیور اسامہ اور مزدور ریحان زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال اور لاشوں کو ڈیڈ ہائوس منتقل کر دیا گیا ہے۔
پتوکی نیشنل ہائی وے جمبر کنال کے قریب اوور سپیڈ ہائی ایس ٹرن لیتے ہوئے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہائی ایس سواریوں کو لیکر اخترآباد سے لاہور کی جانب جارہی تھی۔
حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جان بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ جان بحق افراد کی شناخت 33سالہ عرفان اور دوسرے کی شناخت نہ ہوسکی عمر تقریبا 28 سال کے قریب ہے۔ زخمیوں میں 30سالہ امانت، 45سالہ خادم، 32سالہ معروفہ، 55سالہ احمد اور 40سالہ امتیاز شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی شفٹ کر دیا۔خانیوال کے نواحی علاقے 12 اے ایچ اڈہ کے قریب تیز رفتار ٹرالہ ڈرائیور کی موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر ، سڑک پر گرنے سے خاتون کو ٹرالا ڈرائیور نے کچل دیا خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا
۔کراچی میں منگل کی علی الصبح ایک افسوس ناک حادثے میں خاتون اور دو بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق او ر3بچوں سمیت تین زخمی ہو گئے۔
پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کراچی کے ساحلی علاقے ہاکس بے روڈ پر پیش جہاں ایک تیز رفتار کار ساحل سے شہر کی جانب واپس آتے ہوئے اچانک بے قابو ہو کر نالے کی دیوار سے جا ٹکرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button