پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے بلیک گاؤن لازمی قرار
23 فروری سے ڈریس کوڈ کا اطلاق، بغیر گاؤن کلاس یا ڈیوٹی کی اجازت نہیں:مراسلہ
لاہور:(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے لیے پروفیشنل ڈریس کوڈ کو لازمی قرار دیا ہے، جس کا اطلاق 23 فروری 2026 سے ہوگا۔
نئے قواعد کے تحت تمام مرد و خواتین اساتذہ کو دوران ڈیوٹی بلیک گاؤن پہننا لازمی ہوگا تاکہ تعلیمی اداروں میں پیشہ ورانہ، یکساں اور باوقار ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔ ہدایت میں واضح کیا گیا ہے کہ بلیک گاؤن کے بغیر کوئی ٹیچر کلاس نہیں لے سکے گا اور نہ ہی ڈیوٹی انجام دے سکے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے تمام ضلعی چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) اور سکول سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اس اقدام کا مقصد سرکاری اسکولوں میں نظم و ضبط قائم کرنا، اساتذہ کی مستند پیشہ ورانہ شناخت کو فروغ دینا اور ایک جیسی شناخت کو یقینی بنانا ہے۔ حکام کے مطابق یہ قدم محکمہ تعلیم کی بہتر کارکردگی اور اساتذہ کے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کے طور پر لیا گیا ہے۔



