لندن میں فیض احمد فیض امن میلے کی تیاریاں
لندن:(حسنین جمیل سے)اردو ادب کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کی یاد میں لندن میں فیض امن میلہ 11 اکتوبر منعقد کیا جائے گا ۔ فیض امن کمیٹی کے ترجمان عاصم علی شاہ کے مطابق فیض ایک عظیم شاعر ہیں جہاں انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعےاردو ادب کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

ناقدین ادب فیض احمد فیض کو میر غالب اور اقبال کے بعد اردو کا چوتھا عظیم شاعر تسلیم کرتے ہیں ، فیض احمد فیض نے آزادی اظہار انسانی حقوق اور جموریت کی بحالی کے بہت کام کیا بطور شاعر، اخبار نویس، معلم اور بایاں بازو کے سیاست کار کے طور پر وہ تمام عمر پسے ہوئے طبقے کیلئے آواز اٹھاتے رہے ۔
اس دوران ان کو پابند سلاسل بھی کیا گیا مگر جیل کی سختی جلا وطنی اور معاشی تنگی بھی فیض کو انکے نظریات سے نہ ہٹا سکی انکی انہی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے 11 اکتوبر ہفتہ کی شام یونیورسٹی آف لندن میں ایک تقریب کا انقعاد کیا جائے گا جہاں مشاعرہ ہو گا،گلوکار کلام فیض گائیں گے اور مقررین فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔



